قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جنوبی وزیرستان:خسرائے سورغر کے مقام پر سیکٹرہیڈکواٹر ساوتھ اور فرنٹیئر کور کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علومنے ،کلے ڈیک اور دین محمد کے علاوہ چھوٹے دیہاتوں سے بھی لوگ اپنا چیک اپ کروانے آئے فری میڈکل کیمپ میں260 سے زائدمریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کو فری ادویات بھی دی گئیں فری میڈیکل کیمپ میں سپیشلسٹ داکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج کیا ، میڈیکل سٹاف میں آرمی ڈاکٹر اور سٹاف کے علاوہ میڈیکل سپیشلسٹ ، چائلڈ سپیشلسٹ، دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ایک ایمبولینس سول ڈ یپارٹمنٹ کی طرف سے آئے تمام لوگوں نےفرنٹیر کور اور سیکٹرہیڈکواٹر ساوتھ کے اس اقدام کو سراہا اور اس کاوش کا شکریہ ادا کیا۔