اورکزئی پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

اورکزئی :اورکزئی پولیس کی کامیاب کاروائی، شاہو خیل چیک پوسٹ پر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اورکزئی کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں انچارج شاہو خیل چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے 02 عدد راکٹ لانچر، 05 عدد گولے، 08 عدد فیوز معہ ایمونشین برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔