خیبر: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل کا دورہ

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(لنڈیکوتل) اشرف الدین کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل کا دورہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین نے ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیک داد کیساتھ ملاقات کی۔ہسپتال میں قائم قرنطینہ سنٹر میں فراہم کی جانیوالی سہولیات،ویکسینیشن سنٹر،صفائی صورتحال اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ہسپتال عملے کو ضروری ہدایات جاری کی گئی کہ قرنطینہ ہونیوالے مسافروں کو ہر قسم کی دستیاب سہولتیں مہیا کی جائیں اور علاج معالجے کے غرض سےآنیوالے عوام کو بہترین طبی سہولیات مہیا کریں تاکہ بہتر مستفید ہوسکیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر کے ہدایات کی روشنی میں ہر قسم کی سہولیات سے اراستہ قرنطینہ سنٹر قائم کیا گیا ہے جس میں قرنطینہ کے بعد ٹیسٹ کلئیر ہونے کے بعد ہی جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔