خیبر: پاک فوج اورضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے نیشنل لاجسٹک سیل اور قوم خوگہ خیل کے مابین معاملات حل کی جانب گامزن

خیبر:ضلعی انتظامیہ اور خیبر رائفل کی کوششوں سے نیشنل لاجسٹک سیل اور قوم خوگہ خیل کے مابین معاملات حل کی جانب گامزن، حتمی شکل دینے کے لئے ڈپٹی کمشنر ہاوس لنڈیکوتل میں جرگہ کے تیسرے سیشن کا انعقاد،جرگہ میں ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد، کمانڈنٹ خیبر رائفل رضوان اللہ نذیر،ضلعی پولیس سربراہ وسیم ریاض،اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل اکبر افتخار احمد،خیبر رائفل،نیشنل لاجسٹک سیل، فیڈرل بورڈ اف ریوینو اور قوم خوگاخیل کے 09 رکنی جرگہ مشران نے شرکت کی۔جرگہ میں قوم خوگاخیل اور نیشنل لاجسٹک سیل کے مابین حل طلب مسائل، دونوں جانب سے مطالبات، گزارشات،سفارشات اور حتمی فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ اور خیبر رائفل کی کوششوں کے بعد جرگہ کے توسط سے قوم خوگہ خیل کو تین کروڑ پچاس لاکھ (35 ملین ) کا چیک حوالہ کیا جاچکا ہے۔بقیہ معاملات طے کرنے اور باقاعدہ معاہدہ کرکے مسئلہ حل کرنے کے لیے جرگہ کی موجودگی میں این ایل سی اور قوم خوگہ خیل کے 09 رکنی مشران نے دوطرفہ مطالبات اور شرائط کا تبادلہ کیا۔09 رکنی قوم خو گہ خیل مشران قوم سے مشاورت کے بعد جرگہ کا چوتھا سیشن 17 جون بروز جمعرات منعقد ہوگا جس میں قوم خوگہ خیل کے مشران اور نیشنل لاجسٹک سیل کے مابین معاملات حل ہوکر باقاعدہ تحریری معاہدہ ہوگا۔