پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد نو عمر بچوں کو مشقت کی اذیتوں سے نجات دلا کر انہیں اسکول کا راستہ دکھانا اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے مدد مہیا کرنا ہے۔پاکستان میں بارہ جون چائلڈ لیبر ڈے کا دن تو ہر سال روایتی جوش وخروش سے منایا جاتا ہے تاہم چائلڈ لیبرکی صورتحال میں بہتری آنے کی بجائے اضافہ ہورہا ہے۔ غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے بچے تعلیم، صحت، صاف پانی اور مناسب خوارک جیسی بنیادی سہولتیں سے بھی محروم ہیں۔ جس عمر میں ننھے بچوں کے ہاتھوں میں کھلونے اور کتابیں ہونی چاہیئے تھیں غریب اور مہنگائی نے ان ہاتھوں کو بھٹے پر مزدوری کرنے پر مجبور کر دیا ہےایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں بچے گھریلو حالات سے مجبور ہو کر مشقت کررہے ہیں۔ چائلڈ لیبر کا شکار ان بچوں اور بچیوں کی عمریں 5سے 15برس کے درمیان ہیں۔ان میں بہت سے بچے غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے انہیں تعلیم اور مناسب خوارک کی سہولتیں حاصل نہیں ہوتی ہیں۔