کرم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ کا پارا چنار ​میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ

کرم:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم عصمت اللہ نے ڈی ایچ او کرم ڈاکٹر عطاءاللہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پارا چنار میں قائم کردہ کورونا ویکسینیشن سنٹر کادورہ کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم عصمت اللہ نے کورونا ویکسین کے بارے میں معلومات لی اور طبی عملے کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسینیشن سے عوام مستفید ہوسکے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عطاءاللہ نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے گھروں سے نکلتے وقت ماسک لازمی پہنے تاکہ وہ اس خطرناک بیماری سے بچ سکیں ، زندگی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اپنی زندگی کو محفوظ رکھیں حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پرعمل کیا جائے ۔