قبائلی عوام کیلئے بڑی خوشخبری، ضلع خیبر میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء

خیبر:ضلع خیبر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نور ولی خان نے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع خیبر میں باقاعدہ طور پر ڈرائیونگ لائسنس کا افتتاح کرکے اجراء کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر افس خیبر ہاؤس پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ایڈیشل ڈپٹی کمشنر نورولی خان نے ضلع خیبر کے پہلے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کرکے باقاعدہ افتتاح کے بعد عوام میں مختلف مراحل کے بعد منظور شدہ ڈرائیونگ لائسنس تقسیم کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر میں عوام کو خدمات کی رسائی اولین ترجیح ہے ضلع خیبر کی تاریخ میں پہلی بار عوامی سروس کو مزید موثر بنانے کے غرض سے خدمات کی رسائی دی گئی ہے جس کے رو سے جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کا باقاعدہ اغاز کرکے اجراء کردیا گیا ہے اب ضلع خیبر کے عوام دوسرے اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے نہیں جائینگے بلکہ اپنے ضلع کے ڈپٹی کمشنر افس میں مروجہ طریقہ کار کے تحت لائسنس کے حصول کے لئے درخواست جمع کرینگے۔لائسنس کے حصول کے لئے امتحانی مراحل سے گزر کر متعلقہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے میڈیکل سرٹیفیکٹ کے بعد پینتالیس دن کا عارضی لرنر پرنٹ جاری ہوگا.مقررہ مدت کے بعد گاڑی کے زریعے مشاہدہ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس جاری ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس کے تعاون سے عوامی اگاہی مہم اور ڈرائیور حضرات میں خصوصی شعور اجاگر کرنے اور روڈ پر ڈرائیونگ کے دوران حادثات کے روک تھام کے کئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائینگے جس کے لیے سوشل میڈیا کے زریعے خصوصی اگاہی مہم چلائی جائیگی تاکہ ٹریفک حادثات کا روک تھام ممکن ہوسکیں۔