مہمند: قبائلی اضلاع میں بلائنڈکرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،کرکٹر محسن خان

مہمند:قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نےٹی ٹونٹی سہ فریقی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں انڈیا کو 14سال بعد کو شکست دی ہے۔آئندہ سیریزمیں بھی انڈیابلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چلنج کیا ہے ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے آل راونڈمحسن خان کا مہمند پریس کلب میں استقبال کے موقع پر بات چیت ۔ تحصیل حلیمزئی کوز گنداو سے تعلق رکھنے والے پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم کے آل راونڈرمحسن خان کا مہمند پریس کلب میں صحافیوں نے استقبال کیا اور ان کوگزشتہ ہفتے بنگلہ دیش میں سہ فریقی پاکستان بنگلہ دیش اور انڈیاکے درمیان ٹی ٹونٹی بلائنڈکرکٹ ٹورنامنٹ میں فائنل میں انڈیاکو شکست پر مبارکباددیاور انکوہار پہنائی ۔ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم نے پہلے میچ میں انڈیاکے ٹیم کو 58رنزسے شکست دی ۔ دوسری میچ میں بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دی جبکہ فائنل میچ میں پاکستان ٹیم نے انڈیاکو 64رنزسے شکست دیکرفائنل ٹرافی جیت لی ۔ پاکستانی ٹیم میں بدرمنیرنے 50رنزنمایا ںسکورکیا ۔ جبکہ باولنگ میں محمدشازیب نے 2و کٹیں حاصل کی ۔ آل راونڈرمحسن خان نے بھی 26رنز بنائی اور باولنگ میں ایک وکٹ حاصل کیا ۔ محسن خان کا کہناتھاکی ضلع مہمند میں بلائنڈکرکٹ کا سب سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہیں ۔