ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ ٹیم کا دیر بالا اور چترال پایان کا دورہ

پشاور: محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند کی قیادت میں پراجیکٹ ٹیم نے دیر بالا اور چترال پایان کا دورہ کیا اور وہاں سائٹس اور سکیموں کا جائزہ لیا، ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی اور فیلڈ انجینئرز شامل تھے۔ دیر بالا سٹیڈیم کے دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر مختار نے کرکٹ اکیڈمی اور جمنازیم کی درخواست کی جس میں 16 مختلف گیمز کھیلے جاسکیں گے۔مراد علی مہمند نے یقینی دہانی کرائی کہ تجویز کو اعلیٰ حکام کے سامنے رکھا جائے گا منظوری کے بعد پی سی ون ڈی ڈی ڈبلیو پی کو بھیجا جائے گا۔چترال پایان کے دورے کے دوران ڈی ایس او فاروق اعظم، سابق ڈی ایس او عبدالرحمت، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئر سید امجد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔حکام نے مرکزی گرائونڈ کا معائنہ کیا جس پر 17 ملین انتظامی اور 9.7 ملین روپے تعمیرات کے اخراجات آئیں گے، سو فیصد فنڈ جاری کرنے کے باوجود کام کی رفتارسست پائی گئی، مراد علی مہمند نے سب انجینئر اور ٹھیکیدار کو کام جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی اور ایکسین سے بھی رابطہ کیا گرائونڈ کی تفصیلی رپورٹ سیکرٹری کھیل کو پیش کی جائے گی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندر الملک سے بات چیت کی اور انہیں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ رکھنے کا کہا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی کو ڈی جی سپورٹس آفس کے لئے پلے گرائونڈ پر کام کی پیشرفت کی ہفتہ وار رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ ٹیم نے گرم چشمہ پلے گرائونڈ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔