قبائلی ضلع کرم میں پاکستان فوج کے تعاون سے منعقد کی گئی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

کرم: خیبر پختو نخوا کے قبائلی اضلاع میں پاک فوج کی قر بانیوں کے بدولت امن قائم ہو چکی ہے تو اسی دن قبائلی علاقوں میں لاتعداد مختلف کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوچکی ہے جبکہ کئی مقابلے جاری ہے ،جس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ قبائلی پر امن لوگ ہیں اور پر امن طریقے سے رہ رہے ہیں۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر نے مسوزئی ایریا کے دور دراز پہاڑی علاقوں،زڑہ میلہ،شمکانڑے،ڈپہ،تری تنگ وملحقہ علاقہ جاتکا تفصیلی دورہ کیا۔اور ڈوگر سپورٹس گراؤنڈ میں منعقدکرم ملیشیاء 113وینگ اور ڈوگر کے مابین منعقد کرکٹ میچ میں بھی شرکت کی اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر کرم نے فاتح ٹیم کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم نے کہا کہ اس وقت سنٹرل کرم میں حکومت ترقیاتی سکیموں کا جال پھیلا دیا ہےاور اس کا زندہ مثال تحصیل ہسپتال ڈوگر ہےجو مؤثر انداز میں عوام کیلئے فعال کر دیا گیا ہے۔