قبائلی ضلع خیبر میں یوم پاکستان کے حوالے سے سپورٹس گالا کا انعقاد

خیبر: قبائلی ضلع خیبرمیں یوم پاکستان کے حوالے سے تحصیل باڑہ اکاخیل میلوٹ سپورٹس گراؤنڈ پر اکاخیل ترقیاتی نیٹ ورک کے تعاؤن سے ایک روزہ سپورٹس گالا منعقد کیا گیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی 166 وینگ لیفٹننٹ کرنل حسن جاوید تھے.جبکہ دیگر مہمانوں میں چیف آف آکاخیل ملک ظاہر شاہ ، ایس ایچ او باڑہ ملک اکبر افریدی ، ملک اصغر گل سمیت دیگر قومی مشران موجود تھے ۔ سپورٹس گالا کے منجمنٹ اکاخیل ترقیاتی نیٹ ورک کے چیئرمین خان محمد نے کیا تھا ۔اس موقع پر سپورٹس گالا دیکھنے کےلئے ہزاروں تماشائی گراؤنڈ آئے تھے۔سپورٹس گالا میں کرکٹ ، ولی بال ، چیئر گم اور رسہ کشی کے مقابلے کیں گئے ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کھیل کود ایک مثبت سرگرمی ہے جو کہ علاقے کی امن کی نشانی ہے جس کی وجہ سے عوام کے مابین پیار ، محبت اور بھائی چارے کو فروع دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں یکجہتی کا درس دیتا ہے ہم اپنے ملک اور قوم کی دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔یاد رہے کہ سپورٹس گالا میں ولی بال میچ 166 وینگ ٹیم نے جیت لیا ،رسہ کشی کے مقابلے باڑہ پولیس نے جیت لیں جبکہ کرکٹ میچ میلوٹ ٹائگر ٹیم نے اپنا نام کر لیا