کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبہ، چارسدہ میں متعدد پراجیکٹ پر کام جاری ہے،مراد علی مہمند

پشاور:کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے میں چارسدہ میں جاری منصوبوں میں بیشتر کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ شبقدر میں منصوبے کام ابھی تک جاری نہیں ہوا جس کی تکنیکی وجوہات ہیں یہ باتیں کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات فراہمی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے ایک ملاقات میں چارسدہ میں جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ د یتے ہو ئے کہا کہ اس وقت کرکٹ اکیڈمی اتمانزئی پر تقریبا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے پچز کیلئے زمین مکمل بن چکی ہے اسی طرح تنگی کے علاقے میں بھی کرکٹ پچز تیار ی پر کام جاری ہے انہوں نے بتایا کہ شبقدر کے علاقے میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات فراہمی کے منصوبے کا حصہ ہے تاہم جہاں پر بیڈمنٹن ہال بننا تھا وہاں کی زمین اتنے بڑے سٹرکچر کو برداشت نہیں کرسکتی ہے اس لئے ابھی تک اس پر کام شروع نہیں کیا گیا تاکہ حکومت کا پیسہ ضائع نہ ہو کھیلوں کے ایک ہزار منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کے مطابق پڑانگ کے علاقے میں بھی کرکٹ کے کھلاڑی زیادہ تھے اور یہاں پر کرکٹ اکیڈمی کے حوالے سے بڑی ڈیمانڈ تھی اسی بناء پر پڑانگ چارسدہ میں بھی کرکٹ اکیڈمی پر تعمیراتی کام جاری ہے جو بہت جلد مکمل ہوگاان کے مطابق کھیلوں کے ایک ہزار منصوبے میں ہر ضلع کو یکساں بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی سہولیات میسر آسکیں-مراد علی مہمند کے مطابق چارسدہ میں جاری مختلف پراجیکٹس کی نگرانی وہ خود کررہے ہیں

جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اللہ بھی وقتا فوقتا اپنے علاقے میں ہونیوالی ترقیاتی منصوبے کی وزٹ کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں کھیلوں کی سہولیات کے ایک ہزار منصوبے میں متعدد جگہوں پر کرکٹ اکیڈیمی اور بیڈمنٹن ہال قائم کئے جارہے ہیں جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی ہے ، اس وقت چارسدہ میں پانچ مختلف جگہوں پر کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق منصوبے جاری ہے ان میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول رجڑ میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر ہے جس پر 9.59 ملین کی لاگت آئیگی اسی طرح تحصیل پلے گرائونڈ شبقدر کے علاقے میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر بھی شامل ہیں جس پر بھی 9.59 ملین روپے کی لاگت آئیگی ، پڑانگ چارسدہ میں 5.61 ملین ر وپے کی لاگت سے کرکٹ اکیڈمی قائم کی جارہی ہیں جبکہ تحصیل گرائوند تنگی میں کرکٹ اکیڈمی پر بھی تعمیراتی کام جاری ہے جو کہ تقریبا مکمل ہو چکا ہے اس منصوبے پر 5.61 ملین روپے کی لاگت آئیگی جبکہ ترنگزئی کے علاقے میں کرکٹ اکیڈمی کا قیام بھی شامل ہیں جس پر بھی 5.61 ملین روپے کی لاگت آئیگی.