پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے حزب وحدت اسلامی افغانستان کے چیئرمین کونسل محمد کریم خلیلی کی ملاقات

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے حزب وحدت اسلامی افغانستان کے چیئرمین و سابق چیئرمین افغان ہائی پیس کونسل محمد کریم خلیلی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،خطے میں امن و سلامتی ، افغان امن عمل کے تحت افغانستان میں موجودہ کنیکٹیوٹی اور ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے ،ایک مستحکم اور خوشحال افغانستان کا امن انکے ہمسایہ ممالک اور پاکستان کے قومی مفاد میں ہے ۔ مہمان شخصیت نے پاکستان کے مثبت کردار اور آرمی چیف کے پاک افغان تعلقات کے مستقبل کے ویژن کو سراہا ۔