ہماری خفیہ ایجنسیاں ناکام رہیں، سابق بھارتی جنرل نے اعتراف کر لیا

نئی دہلی:سابق بھارتی میجرجنرل نے اپنی خفیہ ایجنسیوں ’’آئی بی اوررا‘‘کاپوسٹ مارٹم کردیا،سابق بھارتی میجرجنرل نے اپنے خفیہ اداروں کی کارکردگی ناکام قراردیدی،بھارتی میڈیاپرریٹائرڈمیجرجنرل یش نے انکشافات سے بھرپورآرٹیکل لکھ ڈالا،بھارتی میجرجنرل یش نے لکھاہماری خفیہ ایجنسیاں ایل اے سی اورایل اوسی پردشمن کی جانب سے آنے والے کسی بھی خطرے کاپتہ لگانے میں ناکام رہیں،اپریل 2020میں چین کی جانب سے 20بھارتی فوجیوں کی ہلاکت ’’را،آئی بی‘‘کی ناکامی کانتیجہ تھی، ’’را،آئی بی‘‘ نے ماضی کی ناکامیوں سے بھی کچھ نہیں سیکھا،کارگل کے محاذپر’’را‘‘ کی جانب سے بروقت معلومات نہ بھارتی فوج کابھاری جانی نقصان ہواتھا،کارگل میں 560بھارتی فوجی ہلاک اور1500سے زائدزخمی ہوئے تھے ،شکرہے امریکہ نے مداخلت کی، پنجاب میں نوجوانوں کامودی حکومت کیخلاف ہونابھی خفیہ ایجنسیوں کی ناکام پالیسیوں کا حصہ ہے ،سری لنکامیں تامل ٹائیگرزکے حوالے سے بھی ’’را‘‘نے معلومات کادرست تبادلہ نہیں کیاتھا،داخلی محاذپربھی خفیہ ایجنسیاں بری طرح ناکام رہی ہیں،بھارت میں دہشتگردی کوقبل ازوقت روکنے میں بھی خفیہ ایجنسیاں ناکام رہیں،بھارت میں فسادات روکنے میں بھی بروقت کردارادانہیں کیا گیا ۔