مردان پولیس کا مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کی خوشیوں میں شرکت

مردان:ضلعی پولیس مردان کا مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کی خوشیوں میں شرکت۔مردان پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ ضلعی پولیس مردان کی جانب سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گل شید خان ودیگر پولیس آفسران نے کرسمس کیک کےتحفے بھی پیش کیے۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گل شید خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارک بادپیش کرتے ہیں خوشی کے اس موقع پر مردان پولیس اپنے مسیحی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کرسمس امن کا پیغام ہے ہمیں چاہے کہ امن کے فروغ کا وسیلہ بنیں اور اس کے لیے اپنے آپ کو وقف کرتے ہوئے اس ملک کی خدمت میں پیش پیش رہیں۔ کرسمس کی تقریب کے دوران ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کی لیے دعائیں بھی کی گئیں۔مسیحی برادری نے کرسمس تقریب منعقد کرنے پر مردان پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ خوشی کے اس موقع پر پولیس افسران نے مسیحی برادری کو عزت بخشی اور ان کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔