مردان میں کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

مردان: دنیا بھر کی طرح مردان میں کرسمس کے حوالے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی،اقلیتی ایم پی اے روی کمار،خاتون ایم پی اے ساجدہ حنیف،ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن مردان کی صدر نصرت آرا،سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف،بدلون آرگنائزیشن کے محبوب علی،سابق ضلع کونسل مردان کے رکن امانت مسیح،نریش کمار،کانسپٹ کارپوریشن کے تاج ولی خان اورطارق کھوکھر نے شرکت کی۔کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا کہ اسلام تمام مذاہب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان میں اقلیتی برادری مسلمانوں کے شانہ بشانہ ہوکر ملک کی ترقی میں کردار ادا کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،مقررین نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ معاشرے میں صبر وتحمل برداشت رواداری اور احترام باہمی کے جذبات کو فروغ دینے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات اپنا فعال او رمتحرک کردار ادا کریں تاکہ معاشرے کو امن ترقی اورخوشحالی کا گہوارہ بنایا جاسکے ۔ اس موقع پر طارق کھوکھر آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں آزادنہ طریقے اپنا عید مناتے ہیں ،ہم عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، تقریب کے آخر میں مہمانوں نے کیک کاٹا۔