پختون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قرآن پاک کی تلاوت پر پابندی ہے؟

پختون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تلاوت کلام پاک پر پابندی ہے؟پختون تحفظ موومنٹ کی بنیاد نقیب اللہ محسود کے نام پر رکھی گئی تھی جو بعد میں ایک تحریک کی شکل اختیار کی گئی،وقت گزرنے کے ساتھ پی ٹی ایم کا اصل چہرہ سامنے آگیا،پختون تحفظ موومنٹ پر افغانیوں پر قبضہ ہے جس کا مقصد ریاست پاکستان کو کمزور کرنا ہے،افغانی پی ٹی ایم کے پلیٹ فارم سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلارہے ہیں،جس کا مقصد پاکستان میں پشتونوں کے مابین نفرتیں پیداکرنا اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے متاثرہ افراد کو سیکورٹی اداروں کے خلاف کھڑا کرنا اور دہشتگردی کو فروغ دینا ہے۔پی ٹی ایم نے ایک سازش کے تحت اپنے آقاوں کو خوش کرنے کیلئے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبا ئلی ضلعوں میں پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف ہر حربہ استعمال کیا لیکن محب وطن قبائلی پشتونوں نے پی ٹی ایم کی ہر ایک سازش کو ناکام بنا دیا۔

https://twitter.com/AishalKhann/status/1341296671196639234?s=20

اب پی ٹی ایم کے ایک رکن نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں قرآن کی تلاوت پر پابندی ہے. اس نے یہ دعوی پی ٹی ایم یورپ کے ایک زوم (لائیو ) میٹینگ میں کیا. میٹینگ میں اکثریت ان افغانیوں کی تھی جو پاکستان اور پنجاب سے نفرت کرتے ہیں. واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تمام مذاہب کو آئین و قانون کے مطابق مذہبی سیاسی مکمل آزادی حاصل ہے،سکھوؤں،ہندوؤں،عیسائیوں سمیت تمام مذاہب پاکستان کی سر زمین پر مکمل طور پر آزاد اور محفوظ ہیں۔جبکہ پی ٹی ایم دینی طبقہ میں مذہبی،فرقہ واریت کا انتشار پیدا کرنے کی کو شش کررہے ہیں۔