باجوڑ:مقدس اوراق کا تحفظ تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنرمحمد فیاض شیرپاؤ

باجوڑ:ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ کے سربراہی میں تحفظ قرآن/مقدس اوراق کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تحفظ قرآن آل پاکستان کمیونٹی صدر مولانا فیض الرحمن محمدی کے سربراہی میں ضلع باجوڑ تحفظ القرآن کمیٹی ممبران اور مختلف بازاروں کے صدرو نے شرکت کی۔اجلاس میں مقدس اوراق کو احسن طریقے سے دفنانے اور محفوظ رکھنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقدس اوراق کا تحفظ تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ قرآن مجید کا ادب ہی ہماری دنیا و آخرت کی نجات کا ذریعہ ہے۔ علم ضروری ہے مگر ادب علم سے بھی ضروری ہے۔ مسلمانوں کے موجودہ حالات کی قرآن مجید کی بے ادبی بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ قبرستانوں، کباڑ خانوں اور دیگر عوامی مقامات پر قرآنی آیات کی بے حرمتی ہو رہی ہے۔ مقدس اوراق کا ادب ہمارا اجتماعی مسئلہ ہے۔ تحفظ قرآن کمیٹی باجوڑ کو ہر قسم تعاون کی یقین دھانی کی۔آخر میں آل پاکستان تحفظ قرآن کے جانب سے باجوڑ تحفظ قرآن کمیٹی ممبران میں بدست ڈپٹی کمشنر تعریفی اسناد تقسیم کیں گئے۔