بھارت کی پالیسیوں کی بنیاد دھوکے ،فریب اور غلط بیانیوں پر مبنی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، سینیٹر شبلی فراز نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ بھارت جس کا دعوی ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے ، کی پالیسیوں کی بنیاد دھوکے ،فریب اور غلط بیانیوں پر مبنی ہے۔شبلی فراز کے یہ ریمارکس ان انکشافات کے پس منظر میں سامنے آئے ہیں ، جو یورپی یونین کے ڈس انفلوب نے پاکستان کے خلاف بھارت کے انفارمیشن وار فیئر بارے میں کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ، جس کی پالیسیاں سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ، دھوکےاورغلط بیانیوں پر مبنی ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک وڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں بھارت کے جعلی خبروں کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا گیا ہےجس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانا تھا۔