لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 6خواتین، 4 بچوں سمیت 11معصوم شہری زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ سے جھگجوٹ گائوں میں شہری آبادی میں ہونے والی شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا، 6خواتین، 4 بچوں سمیت 11معصوم شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے قریب گائوں میں شادی کی تقریب پر راکٹ اور مارٹرز برسائے۔جان بوجھ کر شہری آبادی میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی اخلاقیات ، غیر پیشہ ورانہ اور انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ 2003 میں فائر بندی معاہدہ کی بھی خلاف ورزی ہے۔