اب یہاں بھی اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوں گی،آذر بائیجان کے صدر کا آزاد علاقوں کا دورہ

نگورنو کاراباخ :جنگ بندی ہو چکی اور امن معاہدہ طے پا گیا،گزشتہ روز آذربائیجان کے صدر ایہام الویہ نے اپنی بیگم مہربان الویہ کے ساتھ واگزار کرائے گئے علاقوں کا دورہ کیااور بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے ایک قابض سے اپنے علاقے واپس لے لیے ہیں۔اب یہاں بھی اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوں گی اور ہم بہت جلد یہاں ترقیاتی کام شروع کرائیں گے تاکہ یہاں بھی عمارتیں قائم ہو سکیں اور ہمارے لوگ ہنسی خوشی رہ سکیں۔

ایہام الویہ نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہماری فوج کے ساتھ پوری قوم نے بھی بھرپور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم ان دوست ممالک کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری ہر حوالے سے مدد کی۔صد رایہام نے کہا کہ یہ علاقے ہمارے آباﺅ اجداد کے تھے جنہیں ہم نے کئی قربانیاں دینے کے بعد حاصل کیا ہے اور اب یہاں بھی ہمارے گھر تعمیر ہوں گے اور ہم ہنسی خوشی رہیں گے۔آذربائیجان کے صدر ایہام الویہ نے یہ دورہ بارڈر کے قریب جبریلی علاقے کا کیا تھا جہاں اب تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔