آرمینیا نے ہتھیار ڈال دیے، آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدہ طے

باکو:آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان تنازع کا شکار سرحدی علاقے ناگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔جس میدان یا علاقوں میں یہ جنگ لڑ جا رہی ہے تاریخی حوالوں سے یہ جگہ آذر بائیجان کی ہے مگر 1994کے بعد جب آرمینی لوگ یہاں آئے تو انہوں نے اس جگہ پر قبضہ کیااور آذر بائیجان سے یہ جگہ ہتھیا لی۔جب سے یہ تنازعہ ہوا ہے تب سے اب تک دونوں فریقین کے دمیان کوئی درجن بھر کے قریب امن معاہدے کیے گئے مگر ان میں سے کوئی بھی کامیاب نہیں ہوا کیونکہ کچھ عرصہ کے بعد معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دونوں ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار اٹھا لیتے ہیں۔تاہم اب کی بار اس جنگ میں آرمینیا نے بڑی تیزی سے اپنا علاقہ گنوایا ہے اور آزریوں نے پے در پے فتوحات حاصل کرنے کے بعد دوسرا بڑا شہر” شوشا“ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔