پاکستانی اور انڈونیشین زائرین کا پہلا قافلہ عمرے کی ادائیگی کے بعد مدینہ پہنچ گیا

جدہ:سعودی عرب کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا سے آنے والے زائرین کا پہلا قافلہ عمرے کی ادائیگی کے بعد مدینہ پہنچ گیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق جدہ پہنچنے پر سعودی وزارت حج وعمرہ نے زائرین کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی کی گئی۔ واضح رہے کہ محدود عمرہ پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت عمرہ و زیارت کی اجازت ملنے پر پاکستان اور انڈونیشیا سے زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں۔تیسرے مرحلے کے دوران روزانہ 20 ہزار افراد کو عمرے، 60 ہزار کو نماز اور ساڑھے 19 ہزار کو روضہ اطہر پر حاضری کی اجازت دی جا رہی ہے۔