آذربائیجان نے کاراباخ کا دوسرا بڑا شہر ‘شوشا’ آرمینیا کے قبضے سے آزاد کروا لیا

باکو: آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کا کہنا ہے کہ آذربائیجان نے کاراباخ کے دوسرے اہم شہر “شوشا” کو آرمینیا سے آزاد کروا لیا ہے۔

الہام علی یوف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ آج آذربائیجان کی تاریخ کا یادگار دن ہے، ہم نے شوشا واپس لے لیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شوشا کی آزادی کے اعلان کے بعد باکو میں سڑکوں پر شہریوں نے جشن منایا۔ ترک صدر اردوان نے کاراباخ کے اہم شہر شوشا آزاد کرانے پر آذربائیجان کو مبارکباد دی۔ اردوان نے کہا کہ شوشا میں کامیابی پر آذربائیجان کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ دوسری جانب آرمینیا نے آذربائیجان کے شوشا شہر آزاد کرانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ وزارت دفاع آرمینیا کا کہنا ہے کہ نگورونو کاراباخ کے شہر شوشا میں شدید لڑائی جاری ہے۔