الجیریا میں دنیا کی تیسری اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

الجیئرس:الجیریا میں افریقہ کی سب سے بڑی مسجدجامع الجزائر کا افتتاح کر دیا گیا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق الجیئرس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسجد کی نگرانی کرنے والی چینی کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ دنوں وزیر اعظم عبدالعزیز جراد‎ نے پیغمبر اسلامﷺ کی ولادت کے موقع پر جامع کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم عبدالعزیز جراد نے بھی اس میں نماز ادا کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ 1.5 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت سے تعمیر کی گئی اس مسجد میں ایک وقت میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد نماز ادا کر سکیں گے۔واضح رہے کہ جامع الجزائر کے 267 میٹر بلند مینار کی 43 منزلیں ہیں اور اس کی ہر منزل تک رسائی لفٹ کے ذریعے ممکن ہوتی ہر مسجد کے اندرونی حصے کو نیلے رنگ کے سنگ مرمر اور خاص لکڑی سے تعمیر کیا گیا ہےاور دیواروں پر عربی میں خطاطی آویزاں کی گئی ہیں۔مسجد میں کل 12 عمارتیں ہیں جن میں 10 لاکھ کتابوں والی ایک لائبریری، لیکچر ہال، اسلامی تاریخ اور آرٹ کا میوزیم، ریسرچ سینٹر، باغ اور پانی کے فوارے شامل ہیں۔