امریکی صدارتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی رکوانے کی کوشش، ٹرمپ کو عدالت میں شکست

مشی گن: امریکی صدارتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی رکوانے کی کوشش، ٹرمپ کو عدالت میں شکست، ریاست مشی گن کی عدالت نے امریکی صدر کی درخواست مسترد کر دی، اب تک موصول ہونے والے نتائج میں جوبائیڈن کو واضح برتری حاصل۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں ممکنہ شکست سے قبل ایک قانونی شکست کا بھی سامنا کرنا پڑ گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ریاست مشی گن میں ووٹوں کی گنتی رکوانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔ تاہم اب عدالت نے اس درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ مشی گن کی عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ووٹوں کی گنتی روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ جج نے جاری فیصلے میں کہا ہے کہ تفصیلی فیصلہ آج جمعہ کے روز جاری کا جائے گا۔مشی گن کی عدالت کے اس فیصلے کو ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔