امریکی انتخابات: ہم بڑی جیت کے قریب ہیں ، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور کےنئے صدر کے انتخاب کے لیے آج انتخابی عمل جاری ہے ، جہاں ووٹنگ کے بعد اب نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ، اس دوران ری پبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں ہی اپنی اپنی جیت کے لیے پرامید اور پر جوش ہیں ، اسی حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم بڑی جیت کے قریب ہیں کیوں کہ ہم بھاری مارجن سے آگئے ہیں ، اس کامیابی کے بعد عوام سے خطاب کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ری پبلکن صدارتی امیدوار نے کہا کہ ہماری کامیابی یقینی ہے ، اس وجہ سے یہ لوگ انتخاب چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، لیکن ہم ڈیموکریٹس کو ووٹ چوری کرنے نہیں دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ پولنگ بند ہونے کے بعد ووٹ کاسٹ نہیں کیے جاسکتے۔