امریکی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے والد کی جیت کی پیش گوئی کیلئے دنیا کا نقشہ ٹویٹ کردیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے ایک عالمی نقشہ ٹویٹ کیا جس میں زیادہ تر ممالک سرخ رنگوں میں رنگ دیئے گئے ہیں، جو کہ ریپبلکن پارٹی کا رنگ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ صدر ٹرمپ امریکی انتخابات میں فتح کی طرف گامزن ہیں۔