مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ترکی میں آنے والے زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ ہم 2005 کے زلزلے میں ترکی کی امداد کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ، مشکل کی اس گھڑی میں ہم بھی ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔