حرمت رسولؐ پر سب کچھ قربان ، پاکستان کا فرانس کو جواب ، ڈیڑھ ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

اسلام آباد :فرانس میں گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے حمایتی بیان کے بعد پاکستان فرانس کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں ، پاکستان نے فرانس کو کرارا جواب دیتے ہوئے معاہدہ منسوخ کر دیا، اطلاعات کے بعد یہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور فرانسیسی کمپنی ائیربس اس ڈیل کو طے کرنے کے قریب تھے جس کے تحت پاک بحریہ اینٹی سب میرین وارشپ ہیلی کاپٹر پروگرام کے لیے ملٹی مشن ہیلی کاپٹر خریدنا چاہتی تھی۔پاک نیوی کی جانب سے ہیلی کاپٹرز کے بیڑےکو جدید بنانے کیلئے جاری ٹینڈر کا امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ائیر بس کو ملنا تھا تاہم حالیہ اسلام مخالف سرگرمی کی وجہ سے دونوں ممالک میں حالات کشیدگی اختیار کر گئے ہیں ، یہ اطلاعات سامنے آئیں ہیں کہ پاکستان نیوی نے ائیر بس کیساتھ طے پانے والا معاہد منسوخ کر دیا اور فرانسیسی کمپنی کو ٹینڈر کے عمل سے بھی باہر نکال دیا ہے ۔