پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا اور ملک دشمن عناصر کی جھوٹی خبروں کی نشاندہی کرنا،پاکستانی ٹویٹر صارفین کیلئے جرم بن گیا ؟

ٹویٹر پر پاکستان میں خانہ جنگی کے حوالے سے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جار ہی ہے۔لیکن افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا ملک دشمن عناصر کی جھوٹی خبروں کی نشاندہی اور ان کے ناپاک عزائم کو سوشل میڈیا صارفین کے سامنے لانا محب وطن پاکستانی ٹویٹر صارفین کیلئے جرم بن گیا ہے، جس سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ ٹویٹر پر بھارت کا قبضہ ہے، خصوصی طور پرٹویٹر پر کشمیر کے حق میں کچھ لکھنے پر پاکستان کے ہزاروں صارفین کے اکاؤنٹس بند کئے گئے۔گزشتہ روز ایک بارپھر ٹویٹر انتظامیہ نے پاکستان کے متحرک ڈیجیٹل میڈیا کارکن اور پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وارفیر میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ڈیجیٹل سٹریٹیجسٹ عارف اتوز ئی کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردیا ہے ،

https://twitter.com/AtozaiKhan/status/1322099612631617536?s=20

عارف اتوزئی نے پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف بین الاقوامی میڈیا وائس آف امریکہ ( ڈیوا) ، مشال اور بی بی سی کے پراپگینڈے کو بے نقاب کرنے اور ان کے خلاف آواز اٹھا کر پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت تصویر پیش کیا،اس کے علاوہ عارف اتوزئی نے کانسپٹ کارپوریشن کے بینر تلے کانسپٹ ویب ٹی وی،اور تین زبانوں انگریزی،اردو اور پشتو پر مشتمل نیوز ویب سائٹ کے ذریعے عالمی سطح پر ریاست پاکستان اور اسلام مذہب کے خلاف ڈیجیٹل میڈیا جنگ میں ان کو منہ توڑ جواب دینے میں دیر نہیں کرتے لیکن ریاست کاساتھ دینا عارف اتوزئی کے لئے جرم بن گیا ہے،اس سے قبل بھی عارف اتوزئی کے پہلے ٹو یٹر اکاونٹ جس کے فالورز کی تعداد9 لاکھ 4 ہزار،دوسرے کے ایک لاکھ 27 ہزار،تیسرے کے 35 ہزار اور چوتھے ٹویٹر اکاونٹ کے94 ہزار فالورز تھے جو بھارت کی ایما پر معطل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فیس بک کی طرف سے بھی “کانسپٹ ٹی وی اُردو” کے مواد کو فیس بک پر بلاک کیا گیا ہے جس کے خلاف بار بار آواز اُٹھانے پر بھی فیس بک انتظامیہ نے کوئی توجہ نہ دی۔عارف اتوزئی کا شمار ملک کے بڑےسوشل میڈیا صارفین میں ہو تا ہے جو ایک طویل عرصے سے پاکستان کے لئے عالمی آواز بنے ہوئے ہیں اور دنیا کے سامنے پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عارف اتوزئی نے پاکستان کے اندر نفرت پھیلانے سے روکنے میں کامیابی حاصل کرتے ہو ئے پاکستان کے خلاف دشمنوں کا منہ توڑ جواب دینے کے ساتھ ساتھ پاکستانی نوجوانوں کے ذہنوں کو بھی مثبت سوچ اور محبِ وطنی کی طرف لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔لیکن سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ عارف اتوزئی کی طرح اس لاتعداد سوشل میڈیا صارفین ہے جس کے ٹویٹر اکاونٹس معطل کئے گئے ہیں اگر یہ سلسلہ جاری تو وہ دن دور نہیں کہ پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین بھارت کے خلاف اور پاکستان کے اندر ملک دشمن عناصر کے خلاف جیتا ہوا جنگ ہار جائیگا،سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا جنگ یعنی ہائبرڈ وار میں ساتھ دیکر معطل شدہ اکاونٹس بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرکے بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں،اور پاکستان کے پالیسیوں کے برعکس اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے۔