راولاکوٹ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم نعمان اختر کو بچانےاور سیکورٹی اداروں کے خلاف نعرہ بازی کرنےکے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے؟

راولاکوٹ:راولاکوٹ میں ایف آئی اےکی کاروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم نعمان اختر کو شرپسند عناصر نے فرار ہونے میں مدد کی ، ایف آئی اے کی جانب سے راولاکوٹ میں ایک کاروائی کی گئی جس میں اشتہاری ملزم نعمان اختر ولد اختر خان جس کا تعلق نیریاں شریف تراڑکھل سے ہے ،کو گرفتار کرنے کی کوشش وہاں پر موجود شرپسند لوگوں نے ناکام بنا دی اور ایف آئی اے کی ٹیم کو مقامی پولیس نے راولاکوٹ تھانہ میں منتقل کر دیا،تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ نعمان اختر ولد اختر حسین ساکن تراڑکھل نیریاں شریف ایک اشتہاری ملزم ہے جو جاپان سمیت دیگر ممالک کے غیر قانونی طور پر ویزے فروخت کرنے سمیت لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے مختلف ممالک بھیجنے اور کئی لوگوں سے لاکھوں روپے غبن کر نے کے جرم میں ملوث تھا اور پولیس کو مطلوب تھا۔

جس کے خلاف (اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل) کی اس ٹیم نے گزشتہ روز خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے نعمان اختر کو راولاکوٹ میں گھیر لیا تاہم شرپسند عناصر کی مداخلت سے نہ صرف ایف آئی اے کی ٹیم کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے بلکہ گاڑی بھی بری طرح توڑ پھوڑ کا شکار ہوئی ۔راولاکوٹ کے باشندوں نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نعمان اختر نے علاقے کے غریب مکینوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہڑپ کرچکے ہیں،ایف آئی اے کے اہلکاروں پر تشدد کرنا انکی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانا،ملزم کو بھاگنا اور سیکورٹی اداروں کے خلاف نعرہ بازی کرنا کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،ملک دشمن عناصر کے کارندوں نے ایک سازش کے تحت پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک اشتہاری ملزم کو فرار کرنے میں سہولت کاری کے فرائض انجام دیئے اور ان کو بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔اسی کے ساتھ ساتھ یہ جو وردی ہے اس کے پیچھے دہشت گردی ہے، نعرہ بازی کرنے والوں کو بھی قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔