افغانستان کیلئے ویزا شرائط قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ ملک سمیت بلوچستان میں بھی بلوچ پشتون برابر کے شہری ہوں گے دونوں کے حقوق برابر ہونے چاہیے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے زیراہتمام کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ڈیورنڈ لائن1893ء میں کھینچی گئی ،زاہدان سے لیکر قمر الدین تک یہ لائن بلوچ پشتون اقوام کواپنے ہی بھائیوں سے تقسیم کرتی ہے ۔بلوچوں اور پشتونوں کی زمینیں افغانستان میں ہیں ،اب باڑ لگائی گئی کیا ہم اپنی زمینوں کیلئے پاسپورٹ پر جائیں 80ہزار لوگ روزانہ کی بنیاد پر افغانستان آتے جاتے تھے اب اپنی زمین پر جانے کیلئے پاسپورٹ کاسہارا لیناپڑرہاہے ۔ہمیں نہ چھیڑا جائے اور ہمارے لوگوں کو ڈیورنڈ لائن پر آنے جانے کی آزادی ہونی چاہیے ۔