وادی کالام میں کرکٹ سٹیڈیم بنانے کی منظوری

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے سوات کی خوبصورت وادی کالام میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔ پشاور میں کرکٹ کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ وہاں کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔نیا سٹیڈیم ‏سوات کی خوبصورت وادی کالام میں تعمیر کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ‎محمود خان کے آبائی علاقے وادی کالام میں بنائے جانے والے اس کرکٹ سٹیڈیم کو 607 ملین کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔