پشاور:رشید گڑھی میں سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا معصوم بچے پر بہیمانہ تشدد

پشاور:جامعہ مسجد بلال رشید گڑھی قاری شیرین مدرسہ میں قاری کا معصوم بچے پر تشدد ، بدترین تشدد سے مدثر خان شینواری کے گردن میں انیفکشن پیدا ہوگیا ہے جس سے بچے کو شدید بخار ہونے لگاہے۔ قاری عابد علی کی مارپیٹ سے بچے کے ہاتھ پر بھی زخم کے نشانات آگئے ہیں۔ قاری عابد علی نے مدثر خان شینواری نے کو اس لئے تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس نے سبق یاد نہیں کیا تھا۔معصوم بچےکاتشدد کےبعد مدرسہ نہ جانے پر بضد۔معصوم بچے کا پہلے ہی سے نظر کمزور ہے ۔ اس واقعہ کے بعد معصوم کو شدید بخار ہونے لگار ہے ۔معصوم بچے کا سکول میں ماہانہ امتحانات ہورہے ہیں جس سے انکی پڑھائی متاثر ہونے لگی ہے ۔والدین کا متعلقہ قاری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔