بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب، 3 ممالک کے دہشتگرد حملوں میں بھارت ملوث نکلا

اسلام آباد : امریکی میگزین نے داعش اور بھارت کے روابط دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیے۔2017 میں نئے سال کے موقع پر ترکی میں کلب پر حملہ دہشت گرد بھارت کا کام نکلا۔2017 میں نیویارک اسٹاک ہوم حملے میں بھی بھارت کا ہاتھ ہے ۔امریکی جریدے نے دہشت گردی کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔عالمی دہشت گردی میں بھارت سرفہرست ہے۔امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھارتی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔2019 میں ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں میں بھارت ملوث نکلا۔اس انکشاف کے بعد وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں اپنائے گئے موقف کو بھی مزید تقویت ملے گی۔وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا تھا۔اور اب بھارت پوری دنیا میں بری طرح سے بے نقاب ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا میں گزشتہ سال ایسٹر کے موقع پر ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کی پہلی برسی منائی گئی ۔ گزشتہ برس اکیس اپریل کے دن ایسٹر کے موقع پر ہوئے بم حملوں کے نتیجے میں 268 افراد مارے گئے تھے۔ سری لنکا کے سکیورٹی اداروں نے بیرون ملک سے ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کے حملوں کے بارے میں ملنے والی انٹیلی جنس اطلاعات اور انتباہوں کو نظرانداز کیا تھا اور وہ پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام رہے تھے جس کے نتیجے میں 21 اپریل کو دارالحکومت کولمبو اور دوسرے مقامات پر واقع تین گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں میں خودکش بم دھماکے ہوئے تھے جن کے نتیجے میں 253 افراد ہلاک اور قریباً 500 زخمی ہوگئے تھے۔داعش نے ان بم حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔