چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب کا زیادتی کے بعد قتل

چارسدہ: ضلع چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک اور زینب درندگی کا نشانہ بن گئی، چارسدہ کی ڈھائی سال کی بچی کو زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔میڈیکل رپورٹ میں زینب سے زیادتی کی تصدیق کردی گئی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی سے اٹھارہ گھنٹے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بچی کا پیٹ اور سینہ چیرا گیا، معصوم بچی گزشتہ روز چارسدہ شیخ کلی سے اغوا ہوگئی تھی،کمسن بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی، قتل کی وجہ جاننے کے لیے بچی کا چار مرتبہ پوسٹ مارٹم کیا گیا۔