وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سی پیک منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ سی پیک کے دسویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں پر اور صوبے کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں رشکئی اکنامک زون کے جلد افتتاح پراتفاق کیا گیا۔وزیراعظم عنقریب رشکئی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اکنامک زون میں صنعتوں کیلئے 700 درخواستیں موصول ہوئی ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون سے صنعتی ترقی کے نئے دورکا آغازہوگا۔اپنی بجلی کی پیداواررعایتی نرخوں پرمقامی صنعتوں دے رہے ہیں۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ زراعت کےفروغ کے اہم منصوبے منظوری کیلئے پیش کیے جائینگے،دیگراہم منصوبے بھی جے سی سی اجلاس میں پیش کیے جائینگے۔