بنوں : سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی ، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

بنوں:بنوں سیکیورٹی فورسز اور پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقہ ہندی خیل جانی خیل کو بڑی تباہی سے بچالیا۔تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کو مخبر ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی علاقہ ہندی خیل جانی خیل میں یوفون ٹاور کے پاس نامعلوم شرپسندوں نے خود ساختہ بم نصب کیا ہے اطلاع کو مصدقہ جان کر بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے ریموٹ کنٹرول بم جس کا وزن 5/6 کلو گرام تھا ناکارہ بنا دیا اور علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا۔