کورونا وباء کے خلاف جنگ، پاکستان میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کا جذبہ قابل تحسین ہے ، ڈاکٹر نوشین حامد

پشاور:کریٹیکل کئیر ٹیم پمز ہسپتال کی جانب سے کووڈ آئی سی یو میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور والینٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہیڈ آف کووڈ آئی سی یو ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر کی صدارت میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر نوشین حامد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایم این اے ظِلِ ہما, ترجمان پی ٹی آئی ویمن ونگ عادلہ بیگ اور نائب صدر پی ٹی آئی سندھ کنول اعجاز بطور مہمان تقریب میں شریک ہوئیں, تقریب میں بغیر تنخواہ کے کورونا کے نازک ترین ایام میں کورونا آئی سی یو میں خدمات سرانجام دینے والے رضاکاروں میں اعزازی شیلڈز, سرٹیفیکٹس اور بیسٹ پرفارمنس ایوارڈز تقسیم کیے گئے, اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر نوشین حامد کی جانب سے ڈاکٹرز کی کورونا وباء کے خلاف جنگ میں خدمات کو سراہا, تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کا جذبہ قابلِ تحسین ہے جو کورونا خطرات کے باوجود خود اپنی خدمات کو مریضوں کے لیے رضاکارانہ طور پر پیش کرتے ہیں, انہوں نے کہا کہ میں اِن ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنے بچوں کو قوم کی خدمات کے لیے جوان کیا اور اِن مشکل ترین حالات کے باوجود وہ مریضوں کے علاج کے لیے اُن کو بھیجتی ہیں. اس موقع پر رُکن قومی اسمبلی ظِل ہماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کووڈ کی وجہ سے اپنے خاندان کے کچھ افراد کو بھی کھو چکی ہوں, کورونا وائرس کے حوالے سے لوگوں کو انتہائی احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے, تقریب کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر رانا عمران سکندر نے کہا کہ پیمز ہسپتال میں کورونا کے خلاف لڑنے والی میری ٹیم کے ارکان نہ صرف پمز ہسپتال بلکہ شعبہ صحت کے لیے ایک اثاثہ ہیں, چھ ماہ میں ٹیم کی جانب سے مشکل ترین حالات کے باوجود کسی بھی قسم کا مطالبہ نہیں کیا گیا بلکہ کورونا میں شدت کے ایام میں بھی ٹیم ممبران کی جانب سے دن رات محنت کی گئی, اپنی گفتگو میں ڈاکٹر فضل ربی نے کورونا وائرس کے حوالے سے میڈیا کے کردار کو بھی سراہا, کہا کہ میڈیا کی جانب سے وباء سے بچنے اور احتیاطی تدابیر کی آگاہی میں ڈاکٹرز کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دی گئیں, تقریب میں مختلف ڈاکٹرز اور والینٹرز کی جانب سے دوران ڈیوٹی پیش آنے والی خدمات کا بھی زکر کیا جبکہ ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی کی جانب سے کشمیر میں کورونا وائرس صورتحال اور شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے ویڈیو بھی جاری کی گئی جس نے شرکاء کو آبدیدہ کر دیا۔