مردان میں گیس سلنڈر دھماکہ، 3 افراد جاں بحق 13 زخمی

مردان: مردان میں گیس سلنڈر دھماکہ، 3 افراد جاں بحق 13 زخمی۔تفصیلات کے مطابق جج بازار ادر یسہ چرغہ ہاوس کے قریب گیس سلینڈر دھماکہ ہوا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ رکشہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ٹیمز موقع پر پہنچ گئی. ریسکیو1122 میڈیکل ٹیمز نے 7 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کردیا۔ 7 زخمیوں میں سے 3 شدید زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جن میں 1 بزرگ اور 2 بچے شامل.ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کوموقع پرطبی امداد دی ۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد 13 ہے جس میں بعض کی حالت نازک ہے۔