برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کا پشاور میوزیم کا دورہ

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی) برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی سربراہی میں برطانوی وفد کا پشاور میوزیم کا دورہ،دورے کے موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے استقبال کیا اور پشاور میوزیم میں رکھے گئے بدھ مت کے مجسموں اور نوادرات کی تاریخی حیثیت اور دنیا بھر کے گندھارا آرٹ کے مجموعوں پر مکمل بریفنگ دی، جس کو برطانوی ہائی کمشنر اور وفد نے سراہا اور پشاور میوزیم کو بہترین میوزیم قرار دیا.دورے کے موقع پرڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کو پشاور میوزیم دورے کے دوران لکھی گئی کتاب ایمرجنسی آف ہندوازم ان گندہارا پیش کی.