مردان: پیمرا کا بھارتی مواد نشر کرنے والے کیبل دفتر پرچھاپہ، سامان ضبط

مردان:پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پیمرا قوانین کی خلاف ورزی پر ضلع مردان میں ایک کیبل نیٹ ورک کے دفتر پر چھاپا مار کر غیرقانونی بھارتی چینلز کی نشریات کے لیے استعمال ہونے والے آلات قبضے میں لے لیے۔پیمرا ریجنل آفس خیبر پختونخوا نے کارروائی پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایت موصول ہونے پر کی۔ضلع میں چلنے والے ایک کیبل نیٹ ورک غیر قانونی بھارتی چینلز اور بھارتی مواد نشر کرنے میں ملوث پایا گیا۔پیمرا ٹیم نے مقامی پولیس کی موجودگی میں 3 عدد ریسیورز اور 1 عدد سی پی یو قبضے میں لے لیے۔