صوابی پولیس کا موٹروے کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 35 مشکوک افراد گرفتار

صوابی:سرکل رزڑ پولیس کا موٹروے کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 35 مشکوک افراد گرفتار،موٹروے کیساتھ ساتھ رہائش پذیر باشندوں کا ڈیٹا حاصل،گزشتہ ہفتہ موٹر وے پر رونماء ہونے والے واقعے پر ڈی پی او صوابی کی ہدایات پر ضلعی پولیس نے موٹروے سروس روڈ پر گشت مزید بڑھا دی گئی ہیں۔تفیصلات کے مطابق ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایت پر سوات ایکسپریس موٹر وے کے حدود میں پولیس کی سرچ آپریشن جاری ،اس سلسلے میں ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او کالوخان سب انسپکٹر منصف خان, ایس ایچ او پرمولی انسپکٹر سلطان محمود خان بمع بھاری نفری پولیس نے علی الصبح سے موٹروے کے ارد گرد دیہات میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی, موٹروے کیساتھ ساتھ رہائش پذیر باشندوں کا ڈیٹا حاصل کیا پولیس نے بذریعہ لیڈی کنسٹبلز 50 سے زائد گھروں کی تلاشی لی اور سینکڑوں افراد کے نام اور پتہ حاصل کر لیں,جبکہ علاقہ پرمولی,نارنجی,شیوہ,مہر علی,شیردرہ و دیگر ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی ۔پولیس کا سرچ آپریشن کے دوران موٹروے کے حدود میں تمام معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی غیر سنجیدہ واقعہ رونماء نہ ہوسکے, تھانے کی حدود میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے عوام کا تعاون ضروری ہے۔