گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری معظم جاہ انصاری کی ملاقات

پشاور: گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے گورنرہاؤس پشاور میں کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری معظم جاہ انصاری نے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ بھرمیں امن و امان کی صورتحال اور ایف سی کے پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا۔ گورنرشاہ فرمان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹیئر کانسٹبلری کی خدمات کو سراہا اورکہاکہ قیام امن میں ایف سی افسران اور اہلکاروں کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔