پاک فوج پر جھوٹے الزامات لگانا محسن داوڑ کا وطیرہ رہا ہے ، اقبال وزیر

پشاور:صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہپاک فوج پر جھوٹے الزامات لگانا محسن داوڑ کا وطیرہ رہا ہے۔ محسن داوڑ بے شک فوج سے حسد و بعض رکھے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، مگر قبائلی خواتین کو بیچ میں نہ لائے۔ کیونکہ غیرت مند قبائل خواتین کی بہت عزت کرتے ہیں۔ محسن داوڑ کی تقریر کی وجہ سے پورے وزیرستان کی بدنامی ہوئی جو باعث شرم ہیں۔

یاد رہے کہ آئے روز پی ٹی ایم نے پاک فوج کیخلاف غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے سے کبھی گریز نہیں کیا۔ ملک کے قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں پاک فوج نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں اور اب ان علاقوں میں سماجی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔لیکن پی ٹی ایم پشتون عوام کے جذبات بھڑکا کر انہیں اپنے مخصوص ایجنڈے کیلئے استعمال کرتے چلے آئے ہیں پی ٹی ایم کے پلیٹ فارم سے پختونوں کے حقوق کا نعرہ بلند کرنے والا محسن داوڑ پختون عوام کو بیرونے ایجنڈے کیلئے استعمال کر کے اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن پشتون قوم پاکستان کے وفادار ہیں ۔