پشاور پولیس کی بڑی کاروائی ، خواجہ سراء گل پانڑا قتل کیس میں مرکزی ملزم گرفتار

پشاور : پشاور پولیس کی بڑی کاروائی، خواجہ سراء شکیل عرف گل پانڑا قتل کیس میں مرکزی ملزم گرفتار.تفصیلات کے مطانق مورخہ 9 ستمبر کو تہکال میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں خواجہ سراء کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شکیل عرف گل پانڑا کو قتل کیا گیا۔ واقعہ میں ایک خواجہ سرا طارق عرف چاہت بھی شدید زخمی ہوا تھا۔ معاملہ کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور نے ایس پی کینٹ کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جرم کا مختلف پہلووں سے جائزہ لیا اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کیا۔ واردات میں ملوث مرکزی ملزم رفیع اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم رفیع اللہ کی نشاندہی پر مزید افراد کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ بقایا ملزمان کی گرفتاری کی خاطر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انشاء اللہ ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔