شکوتئی واقعے پر پشتون تحفظ مومنٹ کے جھوٹے پروپیگنڈے کا ڈراپ سین

پشاور:وزیرستان کے علاقے شکوتئی پر چند دن قبل کئے جانے والے پشتون تحفظ مومنٹ کے پروپیگنڈا کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پشتون تحفظ مومنٹ کی جانب سے پاکستان آرمی کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا تھا کہ پاک فوج وہاں کی عوام پر تشدد کر رہی ہے۔ پشتون تحفظ مومنٹ کی جانب سے کئے جانے والے پروپیگنڈے کا مقصد وہاں موجود دہشتگرد کمانڈر احسان اللہ سنڑے اور ان کے ساتھیوں کو بچانا تھا۔یاد رہے احسان اللہ سنڑے اور ان کے دیگر ساتھی پاکستان فوج کے افسران اور جوانوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے میں ملوث تھا۔ احسان اللہ سنڑے کو پاک فوج نے ایک آپریشن میں گزشتہ روز ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔

https://twitter.com/atozaiarif/status/1305124871395930117?s=12

پاک فوج کا شمالی و جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے گڑیوم میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر احسان سنڑے اور 3 ساتھی ہلاک کردیے گئے، دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور متعدد دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گڑیوم میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر احسان سنڑے اور اس کے 3 ساتھیوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ احسان سنڑے دہشتگردی کی کئی وارداتوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔ دہشتگرد کمانڈر احسان سنڑے ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔احسان سنڑے سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔ دہشتگرد احسان سنڑے حال ہی میں شنکتو میں ہونے والے دہشتگرد حملوں میں بھی ملوث تھا۔ ان دہشتگرد حملوں میں کیپٹن صبیح اور لیفتیننٹ ناصر سمیت پاک فوج کے کئی جوان شہید ہوئے تھے۔ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں بویا میران شاہ روڈ پر سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، دھماکے سے 33 سالہ سپاہی ساجد شہید ہوگیا ، جس کے بعد سیکیورٹی فورسزز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل شمالی وزیرستان میں ہی بم دھماکے میں پاک فوج کے اعلیٰ افسر سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث ہوا، 4 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کیا۔ بتایا گیا کہ پاک فوج کے جوان گھر یوم کے علاقے میں میں سڑک تعمیر کرنے والوں کی حفاظت کر رہے تھے جب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ۔واقعے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان لیفٹیننٹ ناصر آسٹریلیائی دفاعی فورس اکیڈمی کے گریجویٹ تھے۔ لیفٹیننٹ ناصر کے والد محترم بھی شہادت کے رتبے پر فائض ہو چکے۔ لیفٹیننٹ ناصر اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے،ان کی کوئی بہن یا بھائی نہیں ہے۔ ان کی شہادت کے بعد والدہ محترمہ دنیا میں تنہاء رہ گئی ہیں۔