عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو وباؤں سے نمٹنےکیلیے قابل تقلید مثال قرار دیدیا

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو ایسے سات ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جنھیں مستقبل کی عالمی وباوں سے مقابلے کے لیے قابلِ تقلید مثال قرار دیا گیا ہے۔عالمی اقتصادی فورم کو دی گئی ایک بریفنگ میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈاہنم نے 7 ایسے ممالک کو قابل تقلید مثال کے طور پر پیش جن سے پوری دنیا عالمی وباو سے مقابلہ سیکھ سکتی ہے۔ان ممالک میں پاکستان، اٹلی، تھائی لینڈ، منگولیا، موریشیئس اور یوروگوائے شامل ہیں۔