مردان پولیس کی اہم کارروائی ، 2 بین الاضلاعی ڈکیت گروہ گرفتار

مردان:مردان پولیس کی اہم کارروائی،شہری علاقوں تھانہ ہوتی، پار ہوتی، سٹی اور شیخ ملتون کی حدودمیں تاجروں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے02 بین الاضلاعی ڈکیت گروہ گرفتار۔واردات میں استعمال ہونے والے 02 موٹر سائیکل،04 عدد پستول اور لوٹے گئے12 لاکھ 13 ہزارروپے بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق سٹی اور شیخ ملتون سرکل میں گذشتہ دنوں اسلحے کی نوک پر تاجروں کو لوٹنے کی پے در پے وارداتیں رونما ہو رہی تھی جس سے تاجر برادری میں کافی تشویش پائی جا رہی تھی، ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے وارداتوں میں ملوث عناصر کو ٹریس کرنے اور فوری گرفتار ی کیلئے ڈی ایس پی سٹی انعام جان خان اور شیخ ملتون سرکل شبیر احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی مقدم خان، ایس ایچ او ہوتی عاشق، ایس ایچ او پار ہوتی داود خان اور ایس ایچ او شیخ ملتون ارشد خان کی قیادت میں تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی۔ ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے شہری علاقوں میں واقع میڈیکل سٹورز اور زری ہاوس میں ڈکیت گروہ داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے چھین کر فرار ہوئے تھے،جس کی رپورٹیں درج ہوکر پولیس کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیموں نے انتھک محنت اور جدید سائنسی خطوط کے ذریعے ملزمان تک رسائی حاصل کر کے جمال زری ہاوس کے ڈکیتی میں ملوث دوملزمان رومان ولد فاروق شاہ اور شہزاد ولد عزت گل ساکنان کریم داد کلے چارسدہ روڈکوگرفتار کرلیا جن میں ملزم رومان اسی زری ہاوس میں ملازم تھاجنہوں نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ملزم شہزاد کی نشاندہی پر لوٹی گئی رقم مبلغ 10 لاکھ 43 ہزار روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل سمیت اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔اسی طرح دوسرے ڈکیت گروہ میں عثمان اللہ ولد رحمن الدین سکنہ دیر حال غریب آباد،مسعود شاہ ولد رسول شاہ سکنہ دیر حال ٹوپی صوابی اورعرفان ولد دوست محمد سکنہ سوات حال ٹوپی صوابی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے میڈیکل سٹورزسے لوٹی گئی رقم 01لاکھ 70ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا ایک عدد موٹر سائیکل 125،اسلحہ 03عدد پستول اور 05عدد موبائل فونز برآمد کئے گئے،مذکورہ ڈکیت گروہ کے ملزمان دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی ڈکیتی کے واردات میں مطلوب ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری جن مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔